لاہور(صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ( ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ صدرمملکت عارف علوی نے وزیراعظم عمران خان کی غلامی کر کے ایوان صدر کو بے توقیر کر دیا ہے آرڈیننس لگانے والی فیکٹری زمیں بوس ہونے والی ہے، آئین میں آرڈیننس کی مخصوص حالات میں گنجائش ہے۔
لاہور میں پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی ریفرنس میں نیب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف حکومت کی قانون سازی کا مقصد مخالفین کو ٹھکانے لگانا ہے۔
سعد رفیق نے کہا کہ صدر مملکت عارف علوی نے وزیر اعظم عمران خان کی غلامی کر کے ایوان صدر کو بے توقیر کر دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ شیخ رشید ڈکٹیٹر ہیں، جنہوں نے ریلوے میں آتے ہی تباہی مچا دی تھی، وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی صاحب کو ریلوے کی الف ب نہیں آتی۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت میں اچھے آدمیوں کو موقع ہی نہیں دیا جا رہا۔