فیصل آباد( صباح نیوز )اطلاعات ونشریات کے وزیرمملکت فرخ حبیب نے دعویٰ کیاہے کہ وزیراعظم عمران خان ملک کے نوجوانوں کے ہاتھ میں قلم دیکھنا چاہتے ہیں۔طلبا کو نوکری لینے کی بجائے دینے والا بننا چا ہئے۔ وزیراعظم کی کوشش ہے کہ کوئی بھی بچہ پیسے کی کمی کے باعث تعلیم سے محروم نہ رہ جائے۔26لاکھ سکالرشپس دیں گے۔وزیراعظم نے سکالرشپ پورٹل کاافتتاح کردیاہے۔سکالرشپس میرٹ کی بنیادپردی جائیں گی۔2لاکھ سکالرشپس اعلی تعلیم کے لئے دیئے جائیں گے۔45 ہزار سے کم تنخواہ والوں کی اسکالرشپ کا خرچ حکومت اٹھائے گی۔
فیصل آبادمیں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے کہاکہ اساتذہ کے تبادلوں کے لئے ای ٹرانسفر کا نظام لائے ہیں ۔ٹیکنیکل یونیورسٹیز بنا رہے ہیں، نوجوانوں کو تکنیکی تعلیم دیں گے۔ ٹیکنیکل تعلیم کے حوالے سے ہم ایک لاکھ سکالرشپس دے رہے ہیں۔ تعلیم کے شعبے میں مزید اصلاحات لا رہے ہیں۔ کانووکیشن میں طلبا کو محنت کا ثمرملتاہے۔کانووکیشن کے بعدطلبا کی عملی زندگی کاآغازہوتاہے ۔