امریکا 4ہزار کاریں لے جانیوالے جہاز میں آتشزدگی

واشنگٹن(صباح نیوز)یورپ سے امریکا ہزاروں کاروں کو لے جانے والے کارگو جہاز میں آگ لگ گئی، جہاز میں سوار عملے کے تمام 22 ارکان کو بچا لیا گیا۔

غیر ملکی خبرا دارے کے مطابق کارگو جہاز 10فروری کو جرمنی سے روانہ ہوا تھا، جہاز کو 23فروری کو آئی لینڈ پہنچنا تھا۔ذرائع کے مطابق کارگو جہاز میں والکس ویگن گروپ کی تقریبا 4 ہزار کاریں موجود ہیں۔غیر ملکی خبرا دارے کے مطابق جہاز پر لگی آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔