لاہور(صباح نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کی باتیں کرنے والے شوق پورا کرلیں، پہلے کی طرح اس بار بھی شرمندگی کے سوا کچھ ہاتھ نہیں آئے گا۔
وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے عدم اعتماد کی تحریک کے اعلانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن نے اپنے دور حکومت میں عوام کیلئے کچھ نہیں کیا، عوام بخوبی جانتے ہیں اپوزیشن صرف عدم اعتماد کے شوشے چھوڑ رہی ہے، اپوزیشن کو یہ بات جان لینی چاہیئے جو گرجتے ہیں وہ برستے نہیں، پی ٹی آئی متحد اور حکومت پہلے سے زیادہ مضبوط ہے، یہ لوگ عدم اعتماد کی باتیں صرف اپنا دل بہلانے کیلئے کر رہے ہیں۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت نے عوام کی خدمت کی ہے، اپوزیشن کے عاقبت نااندیش عناصر نے عدم اعتماد کو کھیل سمجھ رکھا ہے، عدم اعتماد نمبر گیم ہے اور پی ٹی آئی کو سبقت حاصل ہے۔