اسلام آباد(صباح نیوز)مائیکرو سافٹ کے بانی بِل گیٹس پاکستان کے ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ۔ بِل گیٹس صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور وزیرا عظم عمران خان سے ملاقاتیں کریں گے۔
بل گیٹس این سی او سی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ بھی کریں گے۔ بل گیٹس کو پاکستان میں کورونا اور پولیو کی روک تھام سے متعلق اقدامات پربریفنگ دی جائے گی۔