بیجنگ (صباح نیوز)برطانوی میڈیا ”ڈیلی ٹیلی گراف”نے تازہ ترین اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ گذشتہ سال برطانیہ میں کل درآمد شدہ مصنوعات کا تقریباً ساتواں حصہ چین سے آیا ہےیوں برطانیہ کا چین پر انحصار پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ چکا ہے۔
سال 2021 میں چین نے برطانیہ کو تقریبا 63.5 ارب پاؤنڈ مالیت کی مصنوعات برآمد کیں، جو جرمن مصنوعات سے تقریبا 12 ارب پائونڈ اور امریکی مصنوعات سے تقریبا 26 ارب پاؤنڈ سے زائد ہیں۔