پشاور(صباح نیوز) ملی یکجہتی کونسل خیبر پختونخوا کی صوبائی کونسل کے اجلاس میں جماعت اسلامی کے عبد الواسع کو صدر اور جمیعت علمائے پاکستان کے پیر نور الحسنین گیلانی کو جنرل سیکرٹری متفقہ طور پر منتخب کر لیا ۔ صوبائی کونسل نے وسیم اظہر ترابی ( اسلامی تحریک ) حلیم باچا (جماعت اسلامی )، اویس احمد قادری ( جمعیت علمائے پاکستان ) سمیع اللہ ( تحریک حرمت رسول ) علامہ جہاں زیب جعفری (مجلس اخوت المسلمین ) ، مولانا عبد الاکبر چترالی ( جمعیت اتحاد العلماء ) ، مولانا اویس خلیل ( جماعت اہل حدیث )، مولانا تسلیم اقبال ( رابطہ المدارس )، سید مرتضیٰ ( العبیرہ) علامہ خورشید انور جوادی ( وفاق المدارس شعیہ) کو نائب صدور اور مولانا ہدایت اللہ ، فیاض قریشی ، علامہ کاظم حسین مظاہری ، حاجی مراد خان ، سید محمد قاسم ، مولانا حنیف اللہ ، علامہ نذیر مطہری کو ڈپٹی سیکرٹری اور سید مبشر حسن ( العبیرہ) سیکرٹری اطلاعات، یاسر فرید ( جمعیت علمائے پاکستان ) رابطہ سیکرٹری اور سید محمد قاسم کو سیکرٹری مالیات منتخب کر لیا گیا ۔ صوبائی کونسل کے انتخابی عمل کی نگرانی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ ، نائب صدر علامہ شبیر سلیمی ، سیکرٹری اطلاعات زاہد اخونزادہ اورڈپٹی سیکرٹری وحید شاہ نے کی ۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments