راولپنڈی(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے تسلیم کیا ہے کہ حکومت نے دیوالیہ ہوتی معیشت کو سنبھال لیا ہے۔
راولپنڈی اڈیالہ جیل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا حکومت نے دیوالیہ ہوتی معیشت کو سنبھال لیا۔صحافی نے سوال کیا کہ آپ تسلیم کررہے ہیں حکومت نے معیشت کو استحکام دیا ہے،اس پر عمران خان نے جواب دیا کہ معیشت مستحکم ہونے سے دیوالیہ ہونے سے بچ گئی ہے لیکن ترقی نہیں ہوئی۔