کراچی (صباح نیوز)کراچی سے اسلام آباد جانے والی پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے)کی پرواز کو فنی خرابی کے باعث روانگی کے فوری بعد واپس لینڈنگ کرنی پڑگئی۔
ترجمان پی آئی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پرواز پی کے 300 کے کراچی سے ٹیک آف کے بعد لینڈنگ گیئر بند نہیں ہو رہا تھا، قومی ایئر لائن کے سی ای او خرم مشتاق بھی کراچی تا اسلام آباد کی پرواز میں سوار تھے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ طیارہ روانگی کے 25 منٹ بعد واپس کراچی لینڈ کرگیا ۔