وزیر اعظم کل لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے ، پرویز الہی سے ملاقات متوقع


اسلام آباد(صباح نیوز) وزیر اعظم عمران خان کل (بدھ کو) لاہور میں مصروف ترین دن گزاریں گے ، دورے کے دوران وزیراعظم کی اسپیکرپنجاب اسمبلی پرویز الہی سے ملاقات متوقع ہے۔

وزیر اعظم عمران خان  بدھ کولاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے ، وفاقی وزرا فواد چوہدری، شفقت محمود اور معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل سمیت دیگر رہنما ان کے ہمراہ ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی اسپیکرپنجاب اسمبلی پرویز الہی سے ملاقات متوقع ہے جبکہ دورے میں عمران خان کی وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار ، گورنرپنجاب اور کابینہ ارکان سے بھی ملاقاتیں ہوگی۔

لاہور میں وزیر اعظم ایوان وزیراعلی میں مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے، جس میں پنجاب میں بھرپورعوامی رابطہ مہم کاجائزہ لیا جائے گا جبکہ پنجاب کے حوالے اہم فیصلے کئے جائیں گے۔