شام میں ایک لاکھ افراد کی اجتماعی قبریں دریافت

دمشق (صباح نیوز)شام میں ایک لاکھ افراد کی اجتماعی قبریں دریافت ہوئی ہیں ،ہلاک ہونیوالے امریکی ،برطانوی اور دیگر غیرملکی بھی شامل ہیں ۔امریکہ میں مقیم شامی ایڈوکیسی گروپ کے رہنما معاذمصطفی نے کہا کہ دمشق کے باہر ایک بہت بڑی قبرستان میں   سابق صدر بشار الاسد کی حکومت کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے  ایک لاکھ افراد کی لاشیں موجود ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے  کے مطابق معاذ مصطفی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں شہر سے 25 میل شمال میں القطیفہ میں درجنوں قبریں ملی ہیں۔ ا نہوںنے کہا کہ یہ ان پانچ بڑی قبروں میں سے ایک ہے جو ان نے کئی سالوں میں نشاندہی کی تھی۔معاذ مصطفی نے کہا کہ ایک لاکھ سے زائد لاشوں کا اندازہ بہت کم ہے کہ اس مقام پر کتنے لوگ دفن ہیں۔ ان کے خیال میں اصل تعداد اس سے بھی کہیں زیادہ ہے۔

مصطفی نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ ان پانچ مقامات سے زیادہ اجتماعی قبریں موجود ہیں اور شامیوں کے ساتھ ساتھ ہلاک ہونے والوں میں امریکی اور برطانوی شہری اور دیگر غیر ملکی بھی شامل ہیں۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ایک اندازے کے مطابق2011 سے لے کر اب تک معزول شامی صدر اسد کے مظاہروں کے پرتشدد ردعمل کی وجہ سے لاکھوں شامی ہلاک ہو چکے ہیں، جو ایک وحشیانہ خانہ جنگی میں تبدیل ہو گیا تھا۔