پشاورہائیکورٹ ،شبلی فراز کی 16 جنوری تک حفاظتی ضمانت منظور


پشاور (صباح نیوز)پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کی 16 جنوری تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔منگل کو پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل دو رکنی بنچ نے شبلی فراز کی مقدمات کی تفصیل کے لئے دائر درخواست پر سماعت کی

۔وکیل درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ شبلی فراز سینیٹر ہیں اور مقدمات کی تفصیلات کے لئے درخواست دائر کی ہے، درخواست گزار کے خلاف مقدمات کی تفصیل فراہم کی جائے۔عدالت نے سینیٹر شبلی فراز کی 16 جنوری تک حفاظتی ضمانت دے دی اور وفاقی حکومت اور متعلقہ اداروں سے درخواست گزار کیخلاف درج مقدمات کی رپورٹ طلب کرلی۔