شدید سردی ، بلوچستان کے کئی علاقوں میں گیس کی سپلائی متاثر


کوئٹہ(صباح نیوز)بلوچستان میں منفی درجہ حرارت کے باعث سوئی سدرن گیس (ایس ایس جی سی)کی پائپ لائن جم گئی، جس سے کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں گیس کی سپلائی متاثر ہوگئی۔ایس ایس جی سی کے ترجمان نے کہا کہ اٹھارہ انچ قطر کی لائن پر نصب کنٹرولرز آئسنگ کے باعث منجمد ہو گئے،

پائپ لائن سیٹ 130 کی بجائے 20 پی ایس آئی جی پر کام کر رہی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ سوئی سدرن کی تکنیکی ٹیمیں  کام کر رہی ہیں۔متاثرہ علاقوں میں کوئٹہ شہر کے حصے، نواں کلی، پشین، کچلاک، بوستان اور زیارت کے علاقے شامل ہیں۔