اسلام آباد میں خواتین کاجمعہ کو احتجاجی مظاہرہ ہوگا،عبدالغفورحیدری کااعلان


اسلام آباد(صباح نیوز)جمعیت علمااسلام کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے اعلان کیا ہے کہ جمعہ کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں خواتین کا مظاہرہ ہوگا۔

عبدالغفور حیدری نے کہا کہ بھارت میں مسلمان لڑکی مسکان نے جرات مندی سے غنڈوں کو للکارا، سیکولر بھارت کا چہرہ بے نقاب ہوگیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ جمعے کواسلام آباد میں خواتین کا مظاہرہ ہوگا جس میں بھارت میں مسلمان خواتین سے اظہارِ یک جہتی کیا جائے گا۔

عبدالغفور حیدری نے کہا کہ چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان میں بھی مظاہرے اور ریلیاں ہوں گی، جمعہ کا مظاہرہ حکومت کے خلاف نہیں ، حکومت ہمیں سپورٹ کرے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کو بتاناچاہتے ہیں پاکستانی قوم بھارتی مسلمانوں کیساتھ ہیں، بھارتی حکومت کو پتہ چلے پاکستان کے مسلمان بھارتی مسلمانوں سے اظہارِ یکجہتی کر رہے ہیں۔