سری نگر(کے پی آئی)مقبوضہ کشمیر میں کرونا وبا سے مزید ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے ۔ اس طرح کرونا وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 4746ہوگئی ہے۔
کے پی آئی کے مطابق پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 45ہزار ٹیسٹ کئے گئے جن میںسے 245 افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ اس طرح کرونامتاثرین کی مجموعی تعداد 4لاکھ 51ہزار16ہوگئی ہے۔
جموں و کشمیر میں مسلسل تیسرے دن بھی کورونا وائرس سے روزانہ متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 500 کم ہے۔ سری نگر میں پیر کے روز 32افراد کی رپورٹ مثبت آئی، بارہ مولہ میں دس ، بڈگام میں 12، پلوامہ میں دو، کپواڑہ میں 16، اننت ناگ میں دو، بانڈی پورہ میں چار،کولگام میں پانچ اور شوپیاں میں دو افراد کی رپورٹ پازٹیو آئی ہے۔
جموں ضلع میں 38 افراد وائرس میں مبتلا پائے گئے، ادھم پور میں چار ، راجوری میں 8، ڈوڈہ میں 65، کٹھوعہ میں دو، کشتواڑ میں ایک ، پونچھ میں ایک ، رام بن میں 27 اور ریاسی میں چودہ افراد کی رپورٹ مثبت آئی۔