غزہ (صباح نیوز)اسلامی تحریک مزاحمت (حماس ) نے کہاہے کہ کابل میں ہونیوالے دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہیں ۔حماس کی جانب سے جاری بیان میں کہا کہ ہم اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس)کی طرف سے کابل، افغانستان کے دارالحکومت میں ہونے والے دہشت گردی کے اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، جس کے نتیجے میں عبوری افغان حکومت کے وزیر برائے مہاجرین خلیل الرحمن حقانی اور ان کے متعدد ساتھی شہید ہو گئے،ہم افغان بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور عبوری حکومت، شہدا کے خاندانوں اور عوام کے ساتھ دلی تعزیت کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ شہدا کو اپنی رحمتوں میں جگہ عطا فرمائے، زخمیوں کو جلد صحتیابی نصیب کرے، اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
Load/Hide Comments