وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ای سی او کلین انرجی سینٹر کے چارٹر پر دستخط کر دیئے


مشہد(صباح نیوز)وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ای سی او کلین انرجی سینٹر کے چارٹر پر دستخط کر دیئے۔ای سی او کی وزرا کونسل کے 28ویں اجلاس میں اسحاق ڈار نے ای سی او کلین انرجی سینٹر کے چارٹر پر دستخط کیے، دستخط شدہ چارٹر توانائی کے شعبے میں ای سی او کا ایک اہم اقدام ہے

۔چارٹر کے مطابق آب و ہوا کی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے جدید قابل تجدید صاف توانائی کے ذرائع کے لیے تحقیق اور ترقی پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔چارٹر پائیدار توانائی کی منتقلی کے لیے علاقائی تعاون کو بڑھانے میں ایک پل کا کردار ادا کرے گا۔تمام ممالک پہل کے لیے اقوام متحدہ کے پائیدار توانائی کے فریم ورک میں علاقائی پائیدار توانائی کے مراکز کے عالمی نیٹ ورک میں تعاون کریں گے۔