اسلام آباد(صباح نیوز) غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کی رجسٹریشن کی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی،اب تک 27ہزار سے زائد وی پی اینز رجسٹرڈ کیے جا چکے ہیں۔آج یکم دسمبر سے غیرقانونی وی پی اینز کو بندکردیاجائے گا۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) کے ذرائع کے مطابق قومی سلامتی اور ڈیٹا پروٹیکشن کیلئے وی پی این رجسٹریشن ضروری ہے اور پی ٹی اے نے وی پی این رجسٹریشن کی ڈیڈ لائن 30 نومبر مقرر کر رکھی ہے۔ اب تک27 ہزار سے زائد وی پی اینز رجسٹرڈ کیے جا چکے ہیں تاہم رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ وزارت داخلہ کرے گی۔ وی پی اینز کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کا امکان ہے، آئی ٹی انڈسٹری، فری لانسرز اور دیگراسٹیک ہولڈرز نے تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کر رکھا ہے کیونکہ رجسٹرڈ وی پی اینزکے ذریعے سائبر سکیورٹی کوبہتربنایا جا سکتا ہے۔ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ تاریخ میں توسیع نہ ہونے پرغیررجسٹرڈ وی پی اینزکوبندکردیں گے۔
Load/Hide Comments