کراچی(صباح نیوز)جماعت اسلامی سندھ کے امیرکاشف سعید شیخ نے خیبرپختونخوا میں گورنرراج یا کسی پارٹی پرپابندی کوجمہوریت کی نفی اور آمرانہ سوچ قراردیتے ہوئے کہاہے کہ گورنرراج یا پارٹی پرپابندی کسی مسئلے کا حل نہیں ہے۔سیاسی پارٹی پرپابندی کی قرارداد قابل مذمت اورفارم47 والوں کی بوکھلاہٹ کی نشانی ہے۔پی ڈی ایم 3حکومت راہ فرار اختیارکرنے کی بجائے حقائق کا سامنا کریں اوربات چیت کے ذریعے مسائل کو حل کیا جائے۔
اپنے بیان میں کاشف سعید شیخ نے کہا کہ مرنے مارنے ،انتقام وانتشارسے ملک مزیدسیاسی ومعاشی طور عدم استحکام سے دوچار ہوگا۔وطن عزیز پہلے ہی مہنگائی بدامنی بیروزگاری اوردہشتگردی سے دوچار ہے۔اس لیے عوام لڑائواپنی دکانداری چلائو چوہے بلی کا کھیل اب بند ہونا چاہیے۔نااہل و عوام کے مستردشدہ قیادت کو ملک پرمسلط کرنے پراسٹیبلشمنٹ کو ہرفعہ ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔اصل حق حقداروں کو ملنا چاہیے۔صوبائی امیر نے اسلام آباد کے صحافی پرجھوٹا مقدمہ داخل کرنے کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے اظہار رائے کی آزادی پرحملہ اور فوری طور پررہاکرنے کا مطالبہ کیا ہے۔