شکارپور(صباح نیوز)معروف عالم و ادیب تعلیمی ماہر اورجماعت اسلامی ضلع شکارپور کے سابق امیر پروفیسر امام بخش’عاصم’ میمن جمعرات کے روز85سال کی عمر میں انتقال کرگئے،وہ کچھ دنوں سے علیل تھے۔ان کی نمازجنازہ اشکارپور میںبعدنمازعصر سرکیولر روڈ واگنہ گیٹ پربیٹے ڈاکٹرعبدالحئی میمن کی امامت میں ادا جبکہ تدفین مقامی قبرستان میں ادا کی گئی۔نمازجنازہ میں امیرجماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ،نائب امراء پروفیسر نظام الدین میمن،حافظ نصراللہ چنا،نائب قیم مولانا حزب اللہ جکھرو،امیرضلع سکھر زبیرحفیظ شیخ،امیرضلع شکارپور عبدالسمیع بھٹی سمیت اساتذہ ،جماعتی کارکنان،معززین شہر اورقریبی رشتہ دار شریک تھے۔ مرحوم ایک درجن کے قریب کتب کے مصنف،مقام سے لیکر ضلع تک بڑا عرصہ ذمے داریوں پرفائض رہے جبکہ بیٹے اوربیٹیاں بھی تعلیم وتدریس اورتحریک اسلامی سے وابستہ ہیں۔جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری محمد یوسف ،ناظم عمومی مولانا محمد دین منصوری،سیکرٹری اطلاعات مجاہدچنا ن سمیت دیگر ذمے دارا نے پروفیسر امام بخش عاصم میمن کی وفات پردلی رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت درجات بلند اورپسماندگان کے لیے صبرجمیل کی دعا کی ہے۔#
Load/Hide Comments