نابلس ،اسرائیلی فوج کی فائرنگ،فلسطینی نوجوان شہید


نابلس(صباح نیوز) اسرائیلی فوج کی نابلس میں فائرنگ سے فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں فائرنگ سے13سالہ فلسطینی نوجوان محمددعدس کو زخمی ہو گیا جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموںکی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

ڈاکٹروں نے کہا کہ بچے کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال لایا گیا تھا جہاں اس کی زندگی بچانے کی تمام کوششیں ناکام ثابت ہوئیں۔