حماس کا لبنان اسرائیل جنگ بندی کا خیرمقدم

غزہ(صباح نیوز)حماس نے لبنان اسرائیل جنگ بندی کو سراہتے ہوئے کہاکہ حماس جنگ بندی معاہدے اور قیدیوں کے تبادلے پر بات چیت کے لیے تیار ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس کے ایک سینئر عہدیدارنے لبنان میں جنگ بندی کے نفاذ کو سراہتے ہوئے کہا کہ حماس غزہ میں جنگ بندی کے لیے تیار ہے،ہم نے مصر، قطر اور ترکی میں ثالثوں کو اطلاع دی ہے کہ حماس جنگ بندی کے معاہدے اور قیدیوں کے تبادلے کے لیے سنجیدہ معاہدے کے لیے تیار ہے،انہوں نے کہاکہ اسرائیل معاہدے میں رکاوٹ ڈال رہاہے ۔ غزہ میں اسرائیل کے جانب سے نسل کشی کا سلسلہ 418دن بھی جاری ہے ، جس میں 44,250 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں اور 104,700 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔