اسلامی جمعیت طلبہ 14 فروری کو ملک بھر میں حیا ڈے منائے گی،ناظم اعلی جمعیت


لاہور(صباح نیوز)ناظم اعلی اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان شکیل احمد نے کہا ہے کہ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے زیر اہتمام ملک بھر کی جامعات، کالجز اور رہائشی حلقوں میں 14 فروری کا دن حیا ڈے کی مناسبت سے منایا جائے گا۔

جاری ایک بیان میں  شکیل احمد نے کہا کہ حیا ہمارے مذہب اور معاشرے کا سرمایہ ہے۔ ہمارے نوجوان بے کار لوگوں کی پیروی کرتے ہوئے اپنے کلچر سے دور ہورہے ہیں۔ حیا ڈے کا مقصد تعلیمی اداروں میں طلبہ و طالبات کو ویلنٹائن ڈے جیسی لعنت سے بچانا ہے جو ہماری نوجوان نسل کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے۔ حیا ڈے کی مناسبت سے جامعات جن میں پنجاب یونیورسٹی، جامعہ کراچی، جامعہ پشاور ودیگر جامعات میں حیا واک ، آگاہ سیمینار اور اسٹڈی سرکلز کا انعقاد کیا جائے گا۔