اسرائیل کی اپنے شہریوں کو ایتھوپیا کے سفر پر نہ جانے کی ہدایت


مقبوضہ بیت المقدس(صباح نیوز) اسرائیلی وزارت خارجہ صہیونی ریاست کے شہریوں کوافریقی ملک ایتھوپیا کے سفر پر نہ جانے کی ہدایت کی ہے۔

وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ادیس ابابا کی سکیورٹی کی صورت حال کے پیش نظر ہنگامی حالت کے سوا ایھوپیا کا سفرنہ کیا جائے۔اسرائیلی وزارت خارجہ نے کہا کہ پروازوں اور نقل و حمل میں تاخیر کا امکان ہے اور مواصلاتی خلل اور خوراک کی قلت کے امکان کو مسترد نہیں کیا جا سکتا۔

اسرائیلی وزارت خارجہ نے اپنے شہریوں کو سفارش کی ہے کہ جوشہری ایتھوپیا کا سفر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں کہ وہ  غیر ضروری سفرسے گریز کریں۔وزارت نے ایتھوپیا میں اسرائیلیوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنا قیام مختصر کریں اور حالات سے چوکنا رہیں۔

بیان میں ایتھوپیا کی خبروں سے باخبر رہیں خاص طور پر دارالحکومت کی صورتحال کے بارے میں مطلع رہیں۔اسرائیلی وزارت خارجہ نے اپنے شہریوں کو خبردار کیا کہ وہ لڑائی والے علاقوں میں نہ جائیں اور نہ ہی رہیں اور کرفیو، اجتماعات اور نقل و حرکت پر پابندیوں کے بارے میں مقامی ہدایات پر عمل درآمد کریں۔