مقبوضہ کشمیر میں کرونا وبا سے مزید 3 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں


 سری نگر(کے پی آئی)مقبوضہ کشمیر میں کرونا وبا سے مزید 3 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں اس طرح کرونا وائرس سے مرنے والوں کی  مجموعی تعداد   4744ہوگئی ہے۔

کے پی آئی کے مطابق  پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے  71ہزار ٹیسٹ کئے گئے جن میںسے 458 افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ اس طرح کرونامتاثرین کی مجموعی تعداد 4لاکھ   50ہزار 331ہوگئی ہے.۔

محکمہ صحت کی جانب سے فراہم کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے 458افراد میں صوبے جموں میں 252جبکہ کشمیر میں 206افراد کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔

کشمیر سے تعلق رکھنے والے 206افراد میں  5بیرون ریاستوں سے سفر کرکے واپس لوٹے جبکہ دیگر 201افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔

کشمیر میں مثبت قرار دئے گئے 206افراد میں سرینگر میں80، بارہمولہ میں 13، بڈگام میں 20، پلوامہ میں 9، کپوارہ میں 45، اننت ناگ میں 9، بانڈی پورہ میں 5، گاندربل میں 8، کولگام میں 13جبکہ شوپیان میں 9افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔