اسلام آباد(صباح نیوز) سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے حالیہ ملکی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا کے بنوں میں فوجی جوانوں کی شہادت اور ضلع کرم میں چالیس بے گناہ شہریوں کی شہادت پر دل غمگین ہے، ان بزدلانہ حملوں کے لیے مذمت کے الفاظ کافی نہیں ہیں ، ہماری تجویز یہی ہے کہ حکومت فی الفور تمام جماعتوں اور اسٹیک ہولڈرز کے درمیان گریٹ ڈائیلاگ کرکے عملی اقدامات کرے۔