واشنگٹن(صباح نیوز) امریکہ نے پاکستان اور بھارت کو مشورہ دیا ہے کہ دونوں ممالک کو آپس میں بات کرنی چاہیے۔پاکستان میں ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی کے دوران انڈین حکومت کے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار پر ایک سوال کے جواب میں سٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یقینی طور پر ہم ان کے درمیان نہیں آئیں گے لیکن کھیل یقینی طور پر جوڑنے کی طاقت رکھتا ہے۔
انھوں نے بتایا کے امریکہ سمجھتا ہے کے لوگوں کو جوڑنے کے لیے سپورٹس ڈپلومیسی کافی اہم کردار ادا کرتی ہے۔ کھیل بہت سے لوگوں کو جوڑتے ہیں اور یہ ان انسانوں سے انسانوں اور لوگوں سے لوگوں کے تعلقات کے لیے ایک بہترین طریقہ ہے جسے اس انتظامیہ نے واقعی ترجیح دی ہے۔