اسرائیلی حکومت فلسطینی پرچم اٹھانے والوں کو جرمانے یا قید کی سزا دے گی


 تل ابیب (صباح نیوز)اسرائیلی حکومت فلسطینی پرچم اٹھانے والے کو جرمانے یا قید کی سزا دینے کا قانون  بنا رہی ہے ۔ اس سلسلے میں ایک مسودہ قانون اتوار کو وزارتی کمیٹی برائے قانون سازی  میں پیش  کیا جائے گا۔

قانون کی کی خلاف ورزی کرنے والوں پر تقریبا 10,000 شیکل یا 2,700 ڈالر جرمانہ اور ایک سال قید کی سزا  ملے گی  اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی قیادت میں لیکوڈ پارٹی سے تعلق رکھنے والے کنیسٹ ممبر نسیم فیتوری کی پیش کردہ تجویز کے مطابق اجتماعات کو منتشر کرنا اور جھنڈے لہرانے والے مظاہرین کو ایک سال تک قید اور جرمانے کی سزا دینا ممکن ہو گا۔