کراچی (صباح نیوز)جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر راشد نسیم نے لقمان مسجد فیڈرل بی ایریا کراچی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ معجزات دکھا رہا ہے۔ پہلے اللہ نے دنیا کی سپر پاور کو چھوٹے سے ملک افغانستان میں طالبان کے ہاتھوں رسوا کیا اور اب ایک نہتی لڑکی نے سارے ہندوستان کے سیکولر ازم نام نہاد جمہوریت کا پول کھول دیا۔ معصوم سی لڑکی امت مسلمہ کی آنکھوں کا تارا بن گئی۔
انہوں نے کہا کہ یہ غمازی کر رہا ہے کہ حجاب اور نعرہ تکبیر کی سر بلندی سے اس کی بنیاد پر سیکو لر ازم کے منہ پر کالک مل دی۔ اللہ تعالیٰ نے مسکان کو جو ہمت واستقامت دی اس سے سیکو لر ازم کی پیٹھ پر کوڑا پڑاہے۔
انہوں نے کہا اسلام پسندوں خصوصاً تحریک اسلامی کے کارکنوں کو اصلا اللہ پر بھروسہ ،اسی سے مدد اور قادر مطلق ہونے پر یقین کرنا چاہیے جو کچھ آگے ہونے جا رہا ہے، بہت جلد ہی دنیا میں ایک بڑی تبدیلی واقع ہونے والی ہے، جس کا آغاز افغانستان سے ہو چکا ہے اور ہندستان بھی اس کی لپیٹ میں آنے والا ہے۔