سحر کامران کا پاسپورٹس کے اجرا میں تاخیر پر تحفظات کا اظہار


 اسلام آباد(صباح نیوز)  پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی سحر کامران نے پاسپورٹس کے اجرا میں تاخیر پر تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔ ایکس پر بیان میں سحر کامران نے کہا ہے کہ  انہوں نے قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں پاسپورٹ کے اجرا میں تاخیر پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ  پاسپورٹس کی فراہمی میں تاخیر کے باعث شہری پریشانی کا شکار ہیں۔ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں حکام پر اس معاملے  پر فوری کارروائی کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاسپورٹس کی فراہمی میں تاخیر کا معاملہ حل کرنے کے لیے  ایک طویل مدتی حکمت عملی اور ہنگامی منصوبہ تیار کرنے کی ضرورت ہے ۔پاسپورٹس کی فراہمی میں طلبا اور مریضوں کو ترجیح دی جائے  ان کے پاسپورٹ کو جلد از جلد جاری کرنے کو یقینی بنانا بہت ضروری ہے۔