فلسطینیوں کے خلاف دہرے معیار کو بے نقاب کیا جائے،مفتی اعظم عمان


مسقط (صباح نیوز)سلطنت عمان کے مفتی اعظم احمد بن حمد الخلیلی نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے خلاف دہرے معیار کو بے نقاب کیا جائے۔علامہ الخلیلی نے ایکس پلیٹ فارم پر ایک ٹویٹ میں کہا کہ صیہونی عناصر کی موروثی نوعیت اب بھی جھگڑا، قتل وغارت گری کو ہوا دینے اور جہاں کہیں بھی جائے برتری اور قبضے پر مبنی ہے۔

صہیونیوں کو ہمیشہ مغربی حکومتوں کی طرف سے ان کے لئے  حمایت کا لالچ دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے وہ یہ سمجھتے ہیں کہ ان کے پاس ایک ایسا فائدہ ہے جو کسی اور کے پاس نہیں  جس کی وجہ سے وہ قانون سے بالاتر ہیں اور ان کے اعمال کا حساب نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا کہ صیہونی فطرتاً جھگڑالو پن پر چلتے ہیں، وہ جہاں بھی جاتے ہیں قبضے اور تسلط کی راہ اپناتا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ناانصافی اور ظلم کے بارے میں اسرائیلی پروپیگنڈے کے ذریعے پروان چڑھائے جانے والے الزامات خالص جھوٹ سے زیادہ کچھ نہیں اور مغربی میڈیا مشین نے جس چیز کو ایک غیر منصفانہ تصویر قرار دیا ہے وہ درحقیقت ایک غیر منصفانہ اور ظالمانہ فعل تھا۔ انہوں نے مغرب پر زور دیا کہ وہ خطے کے مسائل کو سمجھنے کے لئے زیادہ ہوشیار رہے۔الخلیلی نے ظالم اور جابر کے ساتھ یکساں سلوک بند کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ حق اور انصاف کا حصول خدا کے لئے  کوئی مشکل معاملہ نہیں ۔