اقوام متحدہ کا غزہ میں امداد کیلئے فوری انسانی راہداری کھولنے کا مطالبہ


نیویارک (صباح نیوز)اقوام متحدہ  نے  غزہ میں اامداد کیلئے  فوری انسانی راہداری کھولنے کا مطالبہ کردیا ۔

اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر برائے انسانی امور (او سی ایچ اے)نے کہا ہے کہ شمالی غزہ کی گورنری تک انسانی ہمدردی کی رسائی بہت محدود ہے۔ اس نے شمالی غزہ کی پٹی میں باقی ماندہ فلسطینیوں کے بارے میں اپنی تشویش کا اظہار کیا، کیونکہ اس علاقے پر اسرائیلی ناکہ بندی مسلط ہے۔اقوام متحدہ کے دفتر نے قابض حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ آبادی کی بے پناہ ضروریات کے پیش نظر انسانی امداد کے  لئے  فوری طور پر انسانی ہمدردی کی راہداری کھولیں۔

او سی ایچ اے نے اپنی ایک حالیہ رپورٹ میں کہا ہے کہ گذشتہ ماہ کے دوران انسانی ہمدردی کے اداروں نے قابض حکام کو شمالی غزہ گورنری میں داخل ہونے کے لیے 50 درخواستیں پیش کیں، جن میں سے 33 کو براہ راست مسترد کر دیا گیا اور 8 درخواستیں قبول کر لی گئیں، جنہیں بعد میں رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا۔