پاکستان کا معاشی استحکام کشمیرکی آزادی سے مشروط ہے،عبدالرشید ترابی


اسلام آباد(صباح نیوز)جماعت اسلامی آزاد کشمیرکے سابق امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ پاکستان کو معاشی اور سیاسی عدم استحکام کا شکار رکھنے کے لیے ہندوستان نے کشمیرپر فوجی قبضہ کیا،پاکستان کا معاشی استحکام کشمیرکی آزادی سے مشروط ہے،نظریہ پاکستان ہی پاکستان کو متحد رکھا سکتاہے،نظریہ پاکستان سے انحراف کے نتیجے میں پاکستان دولخت ہوا،اردوکو دفتری زبان قراردینے سے کافی مسائل حل ہوسکتے ہیں،یکساں نصاب تعلیم کو این جی اوز کے نرغے سے نکال کر قومی سطح پر یکسو قوم کی تیاری کے لیے یکساں  نصاب تعلیم راج کیاجائے

ان خیالات کااظہارانھوں نے پاکستان میڈیا تھینک ٹینک کے زیرا ہتمام نیشنل پریس کلب اسلام آباد  میں  قومی سلامتی پالیسی کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا

انھوں نے کہاکہ قومی سلامتی پالیسی کے دو بنیادی ستوں ہیںنظریہ پاکستان اور مسئلہ کشمیران دو ستوں پر بنے والی قومی سلامتی پالیسی موثر ہی قومی سلامتی کی ضامن ہوگی،یہ خطہ اسلامی نظریے کی بنیاد پر حاصل کیا گیا،مدینے کی ریاست کے بعد پاکستان اسلامی دنیا کی واحد ریاست ہے جو اسلامی نظریے کی بنیاد پر حاصل کی گئی،جب اللہ سے یہ عہدکر کے ملک حاصل کیا مگر 75برس بیت گئے مگر اسلامی نظام اپنی روح کے ساتھ نافذ نہ ہوسکا جس کی وجہ سے مسائل پیدا ہوئے

انہوں نے کہا کہ ملک دولخت بھی نظریے کی کمزوری کے باعث ہوا پاکستان کو متحدرکھنے واحد راستہ اسلامی نظریے پر قائم ہونا ہے،ہندوستان نے کشمیرپر کیوں قبضہ کیا اس کو اندازہ ہے کہ پاکستان کی طرف بہنے والے دریا کشمیرسے نکلتے ہیں،کشمیرپر قبضہ کر پاکستان کو پانی بند کرمقصود تھا ور پاکستان کو معاشی طور پر کمزور کرنا مقصودتھاہمارے اہل دانش اور پالیسیوں کو معلوم نہیں کیوں انداز ہ نہیں ہے کہ ہندوستان کشمیرسے پاکستان کی طرف بہنے والے دریاؤں پر ڈیم بناکر پاکستان کوبنجر صحرامیں تبدیل کرنا چاہتاہے

انھوں نے کہاکہ مودی کے اقدامات نے پاکستان کو ایک دفعہ پھر موقع فراہم کردیاہے کہ کشمیرکو آزادی کرایاجاسکے ،اس تاریخی موقعے کو ضائع نہ کیاجائے۔