اسلام آباد(صباح نیوز)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈارریاض میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے ہفتہ کو سعودی عرب روانہ ہوگئے ۔نائب وزیر اعظم/وزیر خارجہ دوسری عرب اسلامک سمٹ میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں پاکستانی وفد کا
حصہ بھی ہوں گے۔واضح رہے کہ سعودی عرب کی تجویز پر بلائے گئے سربراہی اجلاس میں فلسطین کے خلاف جاری اسرائیلی جارحیت سمیت مشرق وسطی کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔
Load/Hide Comments