غزہ میں ہزاروں بچے انسداد پولیو ویکسین سے محروم ہیں،یونیسیف

غزہ  (صباح نیوز)اقوام متحدہ کے بچوں کے ادارے یونیسیف کے ترجمان کاظم ابو خلف نے کہا ہے کہ شمالی غزہ کی پٹی میں قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے مسلط کردہ محاصرے کی وجہ سے ہزاروں بچے پولیو وائرس سے بچائو کے قطرے پلانے کے حق سے محروم ہیں،

شمالی علاقے اور جارحیت کے دوران تمام تنظیموں کو ان علاقوں میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے۔ابو خلف نے  شمالی غزہ کی پٹی میں پولیو وائرس کے خلاف ویکسینیشن مہم مکمل نہ کرنے کے خطرات سے خبردار کیا۔انہوں نے نشاندہی کی کہ دوسرا مرحلہ اب غزہ شہر اور اس کے گردونواح اور شمالی گورنری میں قابض فوجی اسرائیلی کی کارروائیوں کی وجہ سے معطل ہے جو گزشتہ اکتوبر کے آغاز سے اب تک جاری ہے ۔ابو خلف نے کہا کہ  ملتوی

کا مطلب ویکسینیشن کے پہلے اور دوسرے دور کے درمیان وقت کے وقفے میں اضافہ ہے۔ یہ دو رائونڈ میں ویکسینیشن مکمل کرنے کے مطلوبہ فائدے کو متاثر کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ 105,000 سے زیادہ بچے دوسرے مرحلے سے انسداد پولیو کی ویکسین سے محروم رہے ہیں۔یونیسیف کے ترجمان نے کہا کہ ہم مسئلے کے تدارک اور فلسطین میں کئی دہائیوں تک اس کی عدم موجودگی کے بعد اس وائرس کے پھیلائو کو محدود کرنے کے لئے کام کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے انروا کو نشانہ بنانے کی مہم غزہ کے منظر کی پیچیدگیوں کو بڑھاتی ہے اور انسانی ہمدردی کے ردعمل کے پورے عمل پر گہرے اثرات کا باعث ہے۔