کملا ہیرس انتخابی نتائج سے شدید مایوس ،حامیوں سے خطاب بھی نہیں کیا

واشنگٹن(صباح نیوز)ڈیموکریٹک امیدوارکملا ہیرس انتخابی نتائج سے شدید مایوس ہو گئیں ،حامیوں سے خطاب بھی نہیں کیا ۔

امریکی میڈیارپورٹس کے مطابق واشنگٹن میں کملا ہیرس کی ٹیم نے الیکشن ہیڈکوارٹرزمیں جمع ہونے والے ڈیمویکٹس کو کملا ہیرس کے فیصلے سے آگاہ کردیا کہ وہ حامیوں سے خطاب نہیں کریں گی،اسی پر وہاں جمع ہونے والے توشرکا واپس لوٹ گئے،

کملا ہیرس کے حامی ان کاخطاب سننے کیلئے  واشنگٹن کی ہووارڈ یونیورسٹی میں جمع ہوئے تھے۔کملا ہیرس امریکا کی پہلی سیاہ فام خاتون نائب صدر ہیں،جنہیں صدرجوبائیڈن نے 2024 کی صدارتی دوڑ سے باہر نکلنے کے بعد انہیں صدارتی عہدے کے لئے نامزد کیا تھا۔

کملا ہیرس نے اپنی انتخابی مہم میں تمام امریکیوں کی قیادت کرنے اور سب کو یکساں معاشی مواقع فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔کملا ہیرس نے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز المیڈا کانٹی کے ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس سے کیا اور 2003 میں وہ سان فرانسسکو کی ڈسٹرکٹ اٹارنی بنیں۔