غزہ (صباح نیوز)فلسطین میں کورونا کے وار جاری ہیں،گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید17انتقال کر گئے۔
فلسطین کی وزارت صحت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا سے مزید 17 شہری وفات پا گئے جبکہ 4040 نئے کیسزسامنے آئے ۔ اس دوران 6934 مریض صحت یاب ہوگئے۔
وزارت صحت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران غزہ میں کرونا سے چھ مریض دم توڑ گئے۔ نابلس میں تین، طولکرم میں تین، جنین میں دو، سلفیت میں ایک، بیت لحم میں ایک اور الخلیل میں ایک شہری کرونا سے جاں بحق ہوگیا۔
وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فلسطینی علاقوں میں کرونا کے 4040 مریض سامنے آئے۔ طولکرم میں 142، القدس کے اطراف میں 65، طوباس میں 49، قلیقلیہ میں 30، سلفیت میں 44، بیت لحم میں 86، نابلس میں 182، جنین میں 119، رملہ البیرہ میں 205، الخلیل میں 205، اریحا اور وادی اردن میں 23، غزہ میں 1710، بیت المقدس شہر میں 1180 نئے کیسزسامنے آئے۔