شمالی کشمیرمیں دستی بم حملہ، ایک فورسز اہلکار ہلاک، افسر سمیت چار زخمی


 سری نگر:شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں دستی بم کے ایک حملے میں ایک بھارتی پولیس اہلکار ہلاک جبکہ بی ایس ایف اسسٹنٹ سب انسپکٹرسمیت کم از کم 4 زخمی ہو گئے ۔

نامعلوم افراد نے بانڈی پورہ میں نشاط پارک کے نزدیک پولیس کی ایک ناکہ پارٹی پر دستی بم پھینکا ۔ بھارتی پولیس کے ایک سینئر افسر نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ واقعے میں ایک اہلکار ہلاک جبکہ چار زخمی ہو گئے ۔

کے پی آئی کے مطابق  بھارتی فورسز نے حملہ آوروں کی تلاش کیلئے علاقے کو محاصرے میں لے لیا۔