عمران خان استعفیٰ لکھ کر عوام کو فوری ریلیف دیں،شہباز شریف


لاہور(صباح نیوز)مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا ہے کہ عمران خان استعفیٰ لکھ کر عوام کو فوری ریلیف دیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پربیان میں انہوں نے کہا کہ آٹا، چینی، گھی، دوائی، بجلی، گیس، پیٹرول، معیشت اور مہنگائی پر بس نہیں چل رہا تو استعفیٰ دینا عمران خان کے بس میں ہے، عمران خان استعفیٰ لکھ کر عوام کو فوری ریلیف دیں۔

انہوں نے کہا کہ چینی کے بعد پٹرول اور اس پر بجلی کی قیمتوں میں ایک اور اضافہ عوام پر مہنگائی کی بمباری ہے، ظلم کی حکومت نہیں چل سکتی۔