کراچی(صبا ح نیوز)الخدمت آغوش کراچی میں باہمت بچوں کو آگ سے بچاؤ اور حفاظت کے ضروری اصول سکھانے کے لیے فائر سیفٹی ڈرل کا اہتمام کیا گیا۔گولڈ میڈلسٹ اور کے ایم سی کے سابق فائر چیف کمانڈر (ریٹائرڈ) نعیم یوسف نے بچوں کو آگ بجھانے کے آلات اور ایمرجنسی رسپانس کی تکنیک کے استعمال کے طریقے سکھائے اور عملی مظاہرہ کرکے دکھایا ۔ تربیتی سیشن میں آغوش کراچی کے منیجر مصعب بن عبدالقادر وآغوش ہوم کے دیگر ذمہ داران موجود تھے ۔
بچوں کو بتایا گیا کہ آگ لکنے کی صورت میں بچاؤ کی تدابیر کیسے اختیار کرنی ہیں ۔کس طرح سے آگ پر قابو پانا ہے اور کس طرح سے انسانی جانوں کے ضیا ع اور املاک کے نقصان کو روکنا ہے ۔بچوں نے دلچسپی سے ٹریننگ میں حصہ لیا ۔اس موقع پر نعیم یوسف نے کہا کہ بچے ملک کا روشن مستقبل ہیں ۔ان کی روایتی تعلیم کے ساتھ ساتھ انہیں زندگی کی اہمیت سے آگاہ کرنا ۔لوگوں کی زندگیوں کو بچانے اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے انہیں تیا رکرنا بھی ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت اچھا کام کررہی ہے جو قابل قدر ہے ۔