صدر مملکت آصف علی زرداری کو جمہوریہ کرغز، فلسطین، کوریا، ازبکستان، کینیا اور جمہوریہ ترکیہ کے سفرا نے سفارتی اسناد پیش کر دیں

اسلام آباد(صباح نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری کو جمہوریہ کرغز، ریاست فلسطین، جمہوری عوامی جمہوریہ کوریا، ازبکستان، کینیا اور جمہوریہ ترکیہ کے سفراء نے سفارتی اسناد پیش کر دیں، نامزد سفرا نے صدر مملکت سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کیں، صدر مملکت نے سفرا کو پاکستان میں تقرری پر مبارکباد پیش کی

انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ غیر ملکی سفرا پاکستان کے ساتھ تجارت، معیشت اور ثقافت کے شعبوں میں باہمی طور پر سود مند دوطرفہ تعلقات مزید بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے، قبل ازیں، سفرا ء کو ایوان صدر پہنچنے پر پاکستان کی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا