جلاؤ گھیراؤ کیس ، علیمہ خان اورعظمیٰ خان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

لاہور (صباح نیوز)انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوںعلیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی۔ پیر کو لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے عظمیٰ خان اور علیمہ خان کی جلاؤگھیراؤکیس میں عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔اس موقع پر وکیل کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست کی گئی۔عدالت نے حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے عظمیٰ خان اور علیمہ خان کی عبوری ضمانتوں میں 8 نومبر تک توسیع کر دی۔