پشاور(صباح نیوز)سکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبرپختونخوا میں دو مختلف آپریشنز کے دوران چار دہشت گرد ہلاک کردیا۔ شمالی وزیرستان میں خفیہ معلومات کی روشنی میں ایک آپریشن کیا گیا، آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلہ میں دو خوارجی مارے گئے، مارے گئے دہشت گردوں میں انصاف اللہ بھی شامل تھا۔
خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں ہوئے ایک دوسرے مقابلے میں سیکیورٹی فورسز نے خوارجیوں کے ٹھکانوں کونشانہ بنایا، اس انکائونٹر میں دو خوارجی ہلاک اور تین زخمی ہوئے۔ اس آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں ہتھیار اور گولیاں برآمد کی گئیں۔ مارے گئے دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف متعدد دہشت گردی کی کاروائیوں میں ملوث تھے۔علاقے میں باقی ماندہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے فالواپ آپریشن کیا گیا۔