فتح جنگ(صباح نیوز)ڈھوک سیداں سی پیک انٹر چینج کے قریب ٹریفک حادثہ میں بزرگ خاتون جاں بحق۔ریسکیو 1122نے لاش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال فتح جنگ منتقل کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق کھوڑ روڈ ڈھوک سیداں سی پیک انٹرچینج کے قریب ہائی ایس کی ٹکر سے ایک بزرگ خاتون جاںبحق ہو گئی۔کھوڑ روڈ پر فتح جنگ کی جانب سے آنے والی ایک ہائی ایس نے مختار بیگم ولد محمد فیروز سکنہ ڈھوک سیداں تحصیل فتح جنگ کو ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں مختار بیگم کو شدید چوٹیں آئیں اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔عینی شاہدین کے مطابق جاںبحق ہونے والے بزرگ خاتون کی 60 سے 65 سال کے درمیان تھی۔ ریسکیو 1122نے لاش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال فتح جنگ منتقل کردیا ۔پولیس اس معاملے کی مزید تفتیش کر رہی ہے
#/S