کراچی ، گیس سلنڈر کی دکان میں  آتشزدگی ،2افراد جھلس کر جاں بحق


کراچی(صباح نیوز)کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں رہائشی عمارت میں واقع ایل پی جی دکان میں گیس ری فیلنگ کے دوران آگ لگنے سے  2 افراد جھلس کرجاں بحق ہوگئے، آتشزدگی کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی شناخت اسد اور عمر کے نام سے ہوئی ۔

فیڈرل بی ایریا بلاک نمبر 16 میں رہائشی عمارت صغیر سینٹر میں واقع ایل پی جی دکان میں گیس ری فیلنگ کے دوران آگ لگی۔آگ لگنے کے باعث رہائشی عمارت کیکئی فلیٹ دھواں بھرجانے کے بعد خواتین اور بچے  فلیٹوں سے باہر نکل آئے۔آگ لگنے کی وجہ سے راشد منہاس روڈ پر ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے گلشن اقبال سے سہراب گوٹھ کی طرف والی سڑک پرگاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔