ڈی چوک احتجاج کیس ، علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی ضمانتیں منظور

اسلام آباد(صباح نیوز)اسلام آبادکی انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈی چوک پر احتجاج کے کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف   کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی  ضمانتیں منظور کر لیں  ۔جمعہ کو انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی۔

جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی ضمانت 20، 20 ہزار روپے مچلکوں پر منظور کیں اور رہائی کا حکم دیا ہے ۔واضح رہے کہ اسلام آباد کے تھانہ کوہسار  میں درج  مقدمے میں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو 4 اکتوبر کو گرفتار کیاگیا تھا ۔