شہباز شریف کیخلاف تحقیقات میں حیرت انگیز تفصیلات سامنے آئیں،فواد چوہدری


اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شہباز شریف کیخلاف تحقیقات میں حیرت انگیز تفصیلات سامنے آئیں، بالآخر18 فروری کو شہباز شریف کیخلاف منی لانڈنگ کیس میں فرد جرم عائد ہو گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوں نے کہا کہ قوم کو مبارک ہو ایک طویل تحقیقات کے بعد بالآخر  18 فروری کو شہباز شریف، حمزہ شہباز اور دیگر ملزمان کے خلاف منی لانڈنگ کیس میں فرد جرم عائد ہو گی اور باقاعدہ ٹرائل شروع ہو گا، ان تحقیقات میں چودہ ہزار بینکنگ ٹرانسیکشنز کو کھنگالا گیا حیرت انگیز تفصیلات سامنے آئیں۔

انہوں نے کہا کہ مقصودشہباز شریف کی مل میں چپڑاسی تھا اس کی تنخواہ 25 ہزار روپے تھی اس کے نام پر اکائونٹ کھلااور چارارب روپیہ اس کے اکائونٹ سے ہوتا ہوا شریف فیملی کے اکاؤنٹس میں پہنچ گیا، اس طرح کے اور درجنوں دلچسپ وعجیب فراڈ شہباز شریف کے اس مقدمے کا حصہ ہیں مقدمہ براہ راست دکھانے کی اجازت دی جائے۔