اسلام آباد(صباح نیوز)قومی اسمبلی نے قانونی معاونت و انصاف اتھارٹی (ترمیمی ) بل 2024 کی منظوری دے دی۔بدھ کو قومی اسمبلی میں وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک نے تحریک پیش کی کہ قانونی معاونت وانصاف اتھارٹی(ترمیمی) بل 2024 قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کردہ صورت میں زیر غور لایاجائے۔
ایوان سے تحریک کی منظوری کے بعد ڈپٹی سپیکر نے بل کی ایوان سے شق وار منظوری حاصل کی۔وزیرمملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک نے تحریک پیش کی کہ قانون معاونت و انصاف اتھارٹی (ترمیمی) بل 2024 منظور کیا جائے۔ قومی اسمبلی نے بل کی منظوری دے دی