لاہور (صباح نیوز)آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا میں دوسرے نمبر پر آگیا۔صوبائی دارالحکومت لاہور میں آلودگی کی شرح میں مسلسل اضافہ ہونے لگا ہے، شہر میں سموگ کی اوسط شرح 535 تک جا پہنچی ہے۔آلودگی کی بڑھتی شرح بیماریوں کا سبب بننے لگی، آنکھوں میں جلن، سانس لینے میں دشواری جیسی بیماریاں تیزی سے لاہور میں پھیلنے لگی ہیں۔ضلعی انتظامیہ اور محکمہ موسمیات کی جانب سے جلد شہر میں مصنوعی بارش کرنے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔دوسری جانب شہر لاہور کا ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد تک جا پہنچا، رواں دنوں شہر لاہور میں بارش برسنے کے کوئی امکانات نہیں۔
Load/Hide Comments