فتح جنگ : مٹی کے تودے کے نیچے دب کر 2 بچے جاں بحق


فتح جنگ(صباح نیوز)فتح جنگ کے نواحی  گاؤں جبی میں مٹی کے تودے کے نیچے دب کر 2  بچے جاں بحق۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل فتح جنگ کے گاؤں جبی میں کام کے دوران مٹی کے تودے تلے دب کر 15 سالہ بنت نظر اور 12 سالہ رحمان ولد فضل داد جاں بحق ہو گئے۔جاں بحق ہونے والے دونوں بچے کزن تھے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور لاشیں نکال کر لواحقین کے حوالے کردیں۔